ایبٹ آباد (مانند نیوز)رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن ایبٹ آباد کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ کے تحت تمام محکمہ جات شہریوں کو مقررہ وقت کے اندر سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس کی جانب سے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات کو گورنمنٹ کی جانب سے نوٹیفائیڈ سروسز ٹائم فریم کے اندر ایس او پیز کے عین مطابق فراہم کرنے اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈی سی او ایجوکیشن میل ایبٹ آباد تنویر احمد، ڈی ایم او رائٹ ٹو پبلک سروسز ایبٹ آباد، نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، محکمہ زکوتہ، محکمہ تعلیم، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، پبلک ہیلتھ، واسا، لوکل گورنمنٹ، انڈسٹریز، لیبر، محکمہ خوراک، محکمہ مال، موٹر وہیکل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔