مانسہرہ (مانند نیوز)ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے تھانہ شنکیاری کا دورہ کیا۔تھانے میں آئے ہو ئے سائلین سے ملاقات کی اور انکے مسائل کو قانون کے مطابق حل کرنے کیلئیے ایس ایچ او شنکیاری کو موقع پر ہدایات جاری کی۔ اس مو قع پر انھوں نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا، حوالات اور تھانہ کے مختلف شعبہ جات اور رہائشی عمارات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او اور دیگر سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں اورکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ بازاروں میں پیدل پولیس گشت کو بڑھایا جائے۔ تھانہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید فعال بنا یا جا ئے۔ منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔