لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کی افسران اور اہلکاروں سے تعارفی میٹنگ، عوام کیلئے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایات۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور اکبر خان صاحب,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عبید اللہ صاحب اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ افسران نے ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو علاقے اور مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ، عوام کو آسان اور بہتر سہولیات فراہم کرنا سب کی اولین ذمہ داری ہے،افسران عوام کیلئے اپنے دروازے ہر وقت کھلے رکھیں،عوام اور سائلین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے اوران کو باعزت طریقے سے بٹھا کر ان کی بات سنتے ہوئے ان پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ہمارے آفس کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے کھلے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے ضلع میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے حوالے سے ڈی سی آفس میں فالو اپ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ڈی ایچ او لوئر چترال کوارڈینیٹر EPI،محکمہ صحت کے ذمہ داران اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے دن بھر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیااورڈپٹی کمشنر کو جاری پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو جاری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے