باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں آئی ایم یو محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز باجوڑ مردانہ و زنانہ, ایس ڈی او بلڈنگ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر باجوڑ EMA/IMU۔، DMO RTS اور محکمہ تعلیم کے دیگر ذمہ داران مردانہ و زنانہ نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنر کو ماہ اکتوبر 2023 محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ کی مجموعی کارکردگی، سکولوں میں بنیادی سہولیات، اساتذہ، طلبہ وطالبات کی غیر حاضری اور دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کی گزشتہ کارکردگی،بنیادی سہولیات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تعلیم کے حصول، طلبہ اساتذہ کی حاضری اور دیگر مسائل کے حل اور بہتری کے لئے ضروری احکامات جاری کیں۔