استنبول،اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان اور ترکیہ کی سپیشل نیول فورسز کے مابین مشترکہ مشق ” ایلدز2023”استنبول میں اختتام پذیر ہو گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 10 دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے روا یتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی، دو طرفہ مشق ایلدز2023 کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق کی گئی، مشق ”ایلدز”پاکستانی اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے،مشترکہ مشق ایلدزسے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے