پشاور( مانند نیوز)سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی انسانی معاشرے کی زینت و وقار ہیں جن کے تمام حقوق و اختیارات کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کی پراجیکیٹ ڈبلیو وی ایل کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کے خلاف سولہ دن ایکٹیوزم کی مناسبت سے خواتین کونسلرز اور سول سائٹی کے خواتین وفد سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف اور نگہت سیما نے سٹی مئیر کو بتا یا کہ مردان کی خواتین شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے اور خواتین کونسلرز کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اداکریں،بلد یاتی حکومت اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز خواتین ہوم بیسڈ ورکرز کے سماجی و معاشی تحفظ اور جدید مہارتیں سکھانے کیلئے ضلعی سطح پر نئی پالیسی وضع کریں،سٹی مئیر حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے وفد کو یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار اداکرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا،انہوں نے کہا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ہر لحاظ سے اپنی ایک اہم حیثیت رکھتی ہیں لہٰذا جب تک ہم اپنی خواتین کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے تب تک ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہی ہیں۔معیشت میں بھی ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ کہنا درست ہوگا کہ ہماری خواتین ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ خواتین اپنی معاشی ناآسودگی کی وجہ سے زندگی کے تمام امور ومعاملات میں مردوں کے محتاج ہیں. انہوں نے کہا کہ خواتین کے تمام حقوق و اختیارات کی پاسداری بالخصوص معاشی خودمختاری کو یقینی بنانے کیلئے معاشرے کے ہر ذی فہیم اور ذی شعور شخص کو اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے