پشاور(مانند نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کی سرائے نورنگ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کو برادر اسلامی ملک ترکیہ کی باجیلر میونسپلٹی کی سسٹر سٹی کا رتبہ مل گیا۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں سسٹر سٹی پروٹوکول پر نورنگ تحصیل کونسل کے میئر عزیز اللہ خان مروت اور باجیلر میونسپلٹی کے میئرعبداللہ اوزدیمر نے دستخط کئے۔ سسٹر سٹی پروٹوکول پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر عزیز اللہ خان مروت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے شہری ادارے اپنے قوانین کے اندر رہتے ہوئے باہمی عزت و احترام، اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے اس کے علاوہ اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی معاملات میں باہمی تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت، ثقافت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے میونسپلٹی سٹاف کی تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ اطلاعات و تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں پر عملدرآمد کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا جس سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے شہری اداروں کا فائدہ ہو