پشاور(مانند نیوز) پشاور یونیورسٹی کے لاء کالج کے طلبہ نے اسلامیہ کالج پشاور میں منعقدہ سالانہ موٹ کورٹ مقابلوں کا فائنل جیت لیا ہے یہ مقابلے اسلامیہ کالج کے شعبہ شریعہ اینڈ لاء کے زیر اہتمام منعقد ہوئے جسمیں مختلف لاء کالجز کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقابلوں کے فائنل راونڈ میں جامعہ پشاور کے لاء کالج کے طلبہ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد فائنل اپنے نام کر لیا اس موقع پر کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔