پشاور(مانند نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں عام انتخابات 2024 کے لئے ترتیب دئے گئے حفاظتی رہنما اصول، ضابطہ اخلاق سے سیاسی جماعتوں کو آگاہ کرنے اور ان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اضلاع کے سطح پر قائدین اور نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے شرکاء کو حفاظتی رہنما اصولوں ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا جس کے مطابق بڑے اجتماعات،جلسوں جس میں قومی سیاسی رہنما شرکت کریں گے اس کی اجازت کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی ڈپٹی کمشنرز کو درخواست وصولی کے 9 دنوں کے اندر قواعد و ضوابط پورا کرکے اجازت دینے کا پابند کیا گیا ہے جبکہ درخواست مسترد ہونے کی صورت میں سیاسی جماعتیں ڈویژنل کمشنر کو اپیل کرسکیں گئے جس پر ڈویژنل کمشنر تین دنوں میں فیصلہ کریں گے اجازت ملنے پر سیاسی جماعت پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز ضلعی انتظامیہ کے حوالے کریں گئی سیاسی جماعتیں اس بات کی پابند ہوگی کہ اپنا جلسہ مقررہ مقام پر مقررہ وقت میں ختم کریں جلسوں میں اشتعال انگیز، ہتک آمیز،تضحیک آمیز اور فرقہ وارانہ زبان کے استعمال پر سختی سے پابندی ہوگی،جلسوں کے دوران کسی بھی سڑک یا گلی کو بند نہیں کیا جائیگا اور ٹریفک کی روانی متاثر نہیں کی جائے گی،تمام سیاسی جماعتیں دن کی روشنی میں جلسوں کا انعقاد کریں گئی،لاوئڈ اسپیکر کا استعمال صرف جلسہ گاہ تک محدود ہوگا جلسوں کے لئے سیکورٹی اور ٹریفک پلان پر پورا پورا عمل کیا جائے گا اس کے علاوہ کارنر میٹنگز کے لئے ایک روز قبل متعلقہ پولیس اسٹیشن کو آگاہ کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ کارنر میٹنگز چار دیواری کے اندر منعقد ہو ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی سرکاری عمارت پر پوسٹرز،بینرز لگانے پر پابندی ہوگی تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں سیاسی جلسوں کے لئے دو سے تین مقامات مختص کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق/ حفاظتی رہنما اصول سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین اور نمائندوں کے حوالے کئے گئے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کرنے اور ان کو اعتماد میں لینے پر کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا