وانا (مانند نیوز) وانا کونسلرز اتحاد کے صدر صاحب خان وزیر نے کابینہ اراکین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا جنوبی وزیرستان لوئر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 دن سے پاک افغان بارڈر انگوراڈا گیٹ پر اختجاجی دھرنا جاری ہے، لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اور نہ کوئی مذاکرات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، ابھی تک اختجاجی دھرنے کے ساتھ حکومت نے سنجیدگی سے ان کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دیا ہے۔صاحب خان وزیر نے کہا کہ وانا کونسلر اتحاد انگوراڈا دھرنے کے ساتھ مکمل طور پر یکہجتی کا اظہار کرتے ہیں اور مکمل طور پر ان کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان، کمشنر ڈیرہ اسعمیل خان ڈویژن ظفر السلام خٹک، نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور عسکری قیادت سے مطالبہ کیا کہ ان کی جائز و آئینی مطالبات کا نوٹس لیں۔صدر صاحب نے کہا کہ ان کے زیادہ تر مطالبات میں جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام اقوام کے مطالبات شامل ہیں، دھرنے کے منتظمین اور شراکاء اس سرد موسم میں اپنے حقوق و مطالبات کے بارے دھرنا دینے پر مجبور ہے، میں اس کی پرجوش حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔صدر صاحب خان وزیر نے کہا کہ حکومت ان کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتا ہے، کیونکہ جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام اقوام نے اس مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔اس موقع پر وانا کونسلرز اتحاد کے نائب صدر احمد وزیر، چیئرمین قمر عباس وزیر، چیئرمین مولانا نیک محمد وزیر، چیئرمین خلیل اللہ وزیر و دیگر موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے