سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 42 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمات درج تھے۔سوات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل سلطان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے 42 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی اور تمام گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ خوازہ خیلہ میں کنونشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا اور تمام کارکنان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے