پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں نزلہ زکام، کھانسی اور سینہ کے امراض پھیلنے لگے۔صوبے میں 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار 284 کیسز رپورٹ ہوئے، انفلوئنزا وائرس کے پھیلائو پر محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں انفلوئنزا کے کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 28 ہزار 674 کیسز جون کے مہینے میں رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں 28 ہزار 402 کیسز، جولائی میں17 ہزار 446 اور اکتوبر میں نزلہ زکام اور کھانسی کے 19 ہزار 520 کیسزسامنے آئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے