پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل سید سکندر حیات شاہ نے عدالت کو بتایا کہ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی عمرہ کے لئے جارہے تھے تو ایئرپورٹ پر روک لیاگیا۔جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ کیا ان کا نام ای سی ایل یا سٹاپ لسٹ میں ہے، وکیل نے جواب دیاکہ ان کا نام نہ ای سی ایل میں ہے اور نہ ہی سٹاپ لسٹ میں۔ انہیں غیر قانونی طور پر روکا گیا۔ تمام ایجنسیز نے انہیں کلیئر قرار دیا، بعد میں طیارے سے آف لوڈ کیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمرہ کے لئے جا رہے تھے، حکومت ایک ہفتے میں جواب جمع کرائے۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پوچھا کہ شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس کی تھی؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ پریس کانفرنس نہیں کی، اسی وجہ سے تو یہ سب ہو رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے