ابوظہبی(مانند نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں کلائمیٹ سمٹ کوپ 28 اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطی میں پائیدار امن کے لیے میکنیزم طے کرنے اور خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے لیے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی اور امریکی صدور نے اسرائیل فلسطین مستقل جنگ بندی پر تبادلہ خیال بھی کیا اور غزہ میں امداد کے لیے دیرپا اور محفوظ طریقہ کار پر بھی گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی بحران کے موثر حل کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے