پیرس (مانند نیوز ڈیسک)فرانس، جرمنی، بیلجیئم اوریورپ کے دیگر ملکوں میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث لاکھوں مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔ غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ملک بیلجیئم کے شمال مغربی حصے میں ایک پولٹری فارم پر انتہائی متعدی برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔یہ وبا بیلجیئم میں فرانس کی سرحد پر قائم شہر ڈکس مائیڈ میں پھیلی جس سے 95 پرندے ہلاک ہو گئے۔ ماہرین نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فارم پر موجود 20 ہزار 100 مرغیوں کو تلف کر دیا۔اس سے پہلے فرانس میں بھی مرغیوں کے ایک فارم میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث مرغیوں کو تلف کردیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر برانڈنبرگ کے ایک فارم پر بھی خطرناک وائرس پھیلنے کی اطلاع کے بعد ماہرین صحت نے 11 ہزار 500 مرغیوں کو تلف کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے