جمرود(نمائندہ مانند )محکمہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خیبر اور ایس آر ایس پی سٹاف نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ملک آبادنیبر ہوڈ ٹاون 2جمرودکا دورہ کیا اور سکول کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ یجوکیشن ڈسٹرکٹ خیبرکے ایس ڈی او جمرود عادل نواز اور ایس آرایس پی ٹیم نے خوشحال پاکستان فنڈز سے تعمیرشدہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ملک آبادنیبرہوڈ ٹاوٗن 2کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاون ٹو چیئرمین شاہدخان، اے ایس ڈی او جمرودسرکل ون محمدواجد، سکول ہیڈ ٹیچر نعیم جان بھی موجود تھے۔ انہوں نے سکول بلڈنگ کا جائزہ لیا اور ان کی خستہ حالی پر نوٹس لیا اور سکول بلڈنگ کی مکمل مرمت، رنگ وروغن، سکول میں سولرآئزیشن سسٹم،سکول بچوں کے لئے فرنیچر،باتھ رومزکی تعمیر، واٹرگیزر،بجلی کی نئی فٹنگ، پانی، ڈگ ویل کے لئے سولرآئزیشن کی منظوری وغیرہ سمیت تمام کاموں پرجلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی اس طرح پانی کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے سکول بیگز، سٹیشنری مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ سکول پی ٹی سی کمیٹی کو بھی ٹرینگ دی جائی گی تاکہ سکول کے بچوں اور اساتذہ کے حوالے سے جو بھی درپیش مسائل ہو تو وہ حکام بالا کے نوٹس میں لائے بلاتاخیر حل ہوسکے۔آخر میں نیبرہوڈٹاوٗن ٹو چیئرمین شاہدخان نے محکمہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خیبرجمرودسرکل آفسرز اور ایس آرایس پی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بچے کل کا مستقبل ہے اور تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے اورجب بچے بنیادی تعلیم سے آراستہ ہونگے تو اس سے معاشرہ میں تعلیم یافتہ لوگوں کی اکثریت بڑھی گی اور معاشرہ میں ترقی تعلیم یافتہ لوگوں کی بدولت ہی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حلقے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کئے جائے تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل ان کے دہلیز پر حل کرسکے۔