لندن(مانند نیوز ڈیسک)بحیرہ عرب میں اسرائیلی تجارتی جہاز کو بغیر پائلٹ کے ڈرون نے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد اس جہاز آگ بھڑک اٹھی ہے۔جہاز کے ڈھانچے کو کچھ نقصان پہنچنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ برطانوی میری ٹائم سکیورٹی فرم ایمبرے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ اس تجارتی جہاز سے آخری بار سعودی عرب میں رابطہ کیا گیا تھا اور اس وقت وہ انڈیا کی سمندری حدود میں تھا۔فرم کے مطابق انڈین نیوی اس واقعے کے بعد کارروائی کر رہی ہے۔تجاری بحری جہاز پر لائبیریا کا پرچم لگا ہوا تھا۔ کیمیائی مصنوعات کے ٹینکر پر لگنے والی آگ بجھا دی گئی ہے جبکہ اس واقعے میں جہاز پر سوار عملہ محفوظ رہا ہے۔ بحری جہاز کو انڈیا کے شہر ویراول سے دو سو کلومیٹر دور جنوب مغرب میں نشانہ بنایا گیا۔