کراچی (مانند نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں مسلسل 3بار خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔ 2002 سے 2018 تک نصرت سحر عباسی مسلم لیگ فنکشنل کی ٹکٹ پر 3 بار سندھ اسمبلی کی مخصوص نشت پر رکن بنیں، وہ سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہیں۔ نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے مسائل، کرپشن،جعلی بھرتیوں،خواتین کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز کو اجاگر کیا۔ نصرت سحر عباسی سیاست کو خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہوگئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے