لاہور(مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔لاہور کے حلقہ این اے 130سے محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ ان کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا۔ ریٹرننگ آفسر این اے 130 اصغر جوئیہ نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ لیگی رہنما بلال یاسین نے پارٹی قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔میڈیا سے گفتگو میں بلال یاسین نے بتایا کہ 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہونگے اور چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونگے۔ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جہاں آر او نے سوال و جواب کیے اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ بلال یاسین نے کہا کہ ان کے ہمراہ نواز شریف کے وکیل امجدپرویز بھی آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔ (ن)لیگ کے رہنما بلال یاسین خود اس حلقے کی صوبائی نشست پی پی 173 سے الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 130 نواز شریف کا آبائی حلقہ ہے اور وہ اس سے پہلے بھی یہاں سے الیکشن لڑچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد اب وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 میں اندرون شہر سے باہر کا حصہ آتا ہے جن میں گوال منڈی اور انکار کلی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں اور یہ شہر کا بڑا حلقہ ہے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ قانون میں دی گئی تمام شرائط پر نواز شریف کا کیس پورا اترتا ہے، الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات کی اسکروٹنی کے لیے پورٹل بنارکھا ہے، الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جو بھی چیزیں درکار ہیں نواز شریف اس پر پورا اترتے ہیں، ریٹرننگ افسر نے کہا آپ کی طرف سیتمام چیزیں مکمل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے