دیر(مانند نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد بلال نے کوڈ آف کنڈکٹ برائے عام انتخابات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تمام تحصیلوں کے چیئرمین،ٹی ایم اوز اور ان کے نمائندہ گا ن نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ انتخابات لڑنے والے امیداواروں اورلوکل گورنمنٹ پبلک آفس ہولڈرز کے لیے ضابطہ ااخلاق جاری کیا گیا ہے لہٰذا عام انتخابات میں جاری ضابطہ اخلاق کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ پریزائیڈنگ آفیسر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے ہمراہ دیر شہر میں مختلف سکولوں کے دورے کیے اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسرز،پولنگ آفیسرز مرد وخواتین کو دی جانے والی تربیتی سیشن کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ عام انتخابات کو صاف اور شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔