بٹگرام (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے مختلف سکولوں میں قائم مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پولنگ سٹیشنز میں تمام انتظامی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعض سہولیات کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ انہیں الیکشن سے پہلے پہلے مکمل کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام عمر احمد خان اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بٹگرام بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔