(مانند نیوز)انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد، تحصیل حویلیاں کے لیے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لائن بچھانے کے کام میں تعطل کا نوٹس لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نیاس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کے لیے انڈسٹریز کا چلنا انتہائی اہم ہے جس سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ تمام محکمہ جات کے ساتھ مل کر جلد از جلد ٹرانسمیشن لائن کی انسٹالیشن کے کام کو مکمل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر اسمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ، نمائندہ پیسکو ہزارہ ڈویژن، تحصیلدار حویلیاں، فارسٹ، ڈسٹرکٹ پولیس، سی اینڈ ڈبلیو، انوائرمنٹ پروٹیکشن، این ایچ اے اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے