ہزارہ (مانند نیوز)ہزارہ پولیس نے ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایات پر تمام اضلاعی کے ڈی پی اوز کی سربراہی میں ملزمان اشتہاری کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث2022 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ہریپور نے 402، ایبٹ آباد نے 309، مانسہرہ نے 418، بٹگرام نے 437، تورغر نے 08، کولئی پالس کوہستان نے 196، لوئر کوہستان نے 92 اور اپر کوہستان نے 160مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اوز اپنے اپنے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی طور پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں ناکہ بندیاں کی جائیں اور مشکوک اشخاص کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے شناحت کی جائے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ اپنے اضلاع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیں تاکہ وہ اپنے علاقہ حدود کے اندر مجرمان اشتہاریوں کی خبرگیری رکھتے ہوئے ان کے خلاف باضابطہ گرفتاریاں کریں اور ہفتہ وار رپورٹ ریجن آفس بجھوائیں سزا یافتہ مجرمان اور عادی مجرمان پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے۔ عوام اپنے تھانہ اور ضلعی پولیس کیساتھ مجرمان اشتہاری اور منشیات جیسے گھناؤنے لعنت میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائیوں میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں ایسے افراد کی اطلاع فورا دے تاکہ ایسے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے