چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ افسران،ٹی ایم اے،چترال لیویز اور چترال پولیس کے ہمراہ دوروش بازار کا دورہ کیا۔ اے اے سی نے دروش بازار میں واقع عارضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات میں ملوث دکانداروں کا سامان قبضے میں لے کر روڈ کو تجاوزات سے خالی کرا دیا اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف حاصل اختیارات کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید قانونی کاروائی کے لئے مراسلے متعلقہ تھانے کو ارسال کردئیے گئے۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو متعدد بار پہلے سے ہدایات جاری کر دی گئیں تھیں کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کرنے سے گریز کریں تا کہ سڑک کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔