شیرگڑھ(مانند نیوز)بائیزئ پریس کلب شیرگڑھ کے انتخابات مکمل ہوگئے صدر مسلم خان، نائب صدر شیرعالم خان،جنرل سیکرٹری افسرعلی خان،جائنٹ سیکرٹری عالمگیرنیازی جبکہ فنانس سیکرٹری جمیل الرحمان شاہین منتخب ہوگئے پولنگ تخت بھائی بارایسوسی ایشن کے صدرقمرزمان خان ایڈوکیٹ اورممتازقانون دان محمدنثارخان خٹک ایڈوکیٹ کے ساتھ عبدالرشیدخان مہمند،ڈاکٹرشیربہادراورخائستہ رحمان شاہین کی نگرانی میں ہوا پولنگ دوپہر 2بجے سے شام 4بجے تک جاری رہاپولنگ میں ٹوٹل 16ووٹ کاسٹ ہوئے صدارت کے لئے مسلم خان نے 11ووٹ جبکہ عبداللہ خان نے5ووٹ حاصل کئینائب صدارت کے لئے شیرعالم خان نے 10ووٹ جبکہ ولی خان مہمند نے6ووٹ اسی طرح جنرل سیکرٹری کے لئے افسرعلی خان نے 10ووٹ جبکہ اجمل خان نے6ووٹ اسی طرح جائنٹ سیکرٹری کے لئے عالمگیرنیازی نے 10ووٹ اورفرہادعلی نے6ووٹ حاصل کی جبکہ جمیل الرحمان شاہین بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگیا اسی طرح مسلم خان صدر،شیرعالم خان نائب صدر،افسرعلی خان جنرل سیکرٹری،عالمگیرنیازی جائنٹ سیکرٹری اورجمیل الرحمان شاہین فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئ نومنتخب صدر مسلم خان نے قمرزمان خان ایڈوکیٹ،محمدنثارخان خٹک ایڈوکیٹ اورتمام ممبران کا شکریہ اداکیا