شیرگڑھ (مانند نیوز) سابق ایم پی اے اور پی کے 61 سے ملسم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ اس بار جھوٹ اور سچ کی سیاست کے درمیان مقابلہ ہوگا عمران خان نے قوم کے ساتھ تبدیلی کا جھوٹا وعدہ کرکے ووٹ بٹور دیا پی ٹی آئی نے قوم کی صالح اور باکردار یوتھ بد اخلاقی اور تہذیب سے عاری بنانے کی تبدیلی ضرور لے آئی ہے سوئی گیس کی سہولت گھر گھر تک پہنچانے کی طرح اگر اس بار عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو ہر گھر میں سولر سسٹم کو نصب کروں گا وہ ربنواز بانڈہ شیرگڑھ میں اسماعیل کے حجرے میں انتخابی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اجتماع سے بخت اللہ جان حسرت،شاہ خالد خان،میزبان سمیع الرحمن محمودالحسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق ضلعی صدر مسلم یوتھ ونگ ثاقب علی خان،زرمحمد خٹک،عالمگیر خان،سابق ناظم وی سی ون علی احمد،شاکراللہ خان کونسلر،سابق کونسلر علی خان درانی،سمیت دیگر درجنوں لیگی مقامی قائدین موجود تھے جمشید خان مہمند نے مزید کہا کہ اس بار اصل مقابلہ جھوٹ اور سچ کی سیاست کے درمیان ہو گا پی ٹی آئی نے قوم کو دھوکہ دیا ہماری نئی نسل کو اخلاقیات تباہ کر دیئے انہوں نے کہا میں ہمیشہ سچ پر مبنی سیاست کی ہے جو وعدہ کیا پورا کیا میرے شہید بھائی سابق ایم پی اے عمران خان مہمند نے پی کے 61 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی سہولت کی فراہمی کا وعدہ کیا اور میں نے وہی وعدہ اللہ تعالٰے فضل وکرم سے نبہایا اگر عوام نے اس بار پھر مجھ پر اعتماد کیا تو میں اس بار ہر یو نین کونسل میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ،پلے گروانڈ بنانے اور گھر گھر کو سولر سسٹم کی فراہمی کا وعدہ کرتاہوں میں نے کھبی بھی عوام کے ساتھ جھوٹا وعدہ نہیں کیا ہے اور نہ کسی کو سبز باغات دکھا دیئے ہیں عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہی رویات جاری رکھوں گا۔