پشاور(مانند نیوز) حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیاہسپتال پشاورنے 2023کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، رواں سال تھیلیسیمیامیجر،ہیموفیلیاسمیت امراض خون میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1487تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ 18سال کے دوران اب تک 1لاکھ 61ہزار سے زائد عطیات خون کے بیگس مریضوں کودیئے گئے۔ اس ضمن میں حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی اعجازعلی خان کی زیرصدارت کارکردگی اجلاس میں میڈیکل ڈائریکٹر طارق خان، ڈاکٹرکشمالہ شاہ سمیت دیگر انتظامی وفیلڈ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ حمزہ فاؤنڈیشن 2006سے تھیلیسمیاودیگر مریضوں کو عطیات خون سمیت دیگر سروسز مفت فراہم کررہا ہے،ہسپتال میں روز 50 سے 60 مریض بچوں کو خون و اجزائے خون، ادویات و دوپہر کا کھانہ بلا معاوضہ دیاجاتا ہے۔شرکاء کو بتایا گیا کہ حمزہ فاؤنڈیشن کیجانب سے تھیلیسیمیاسے متاثرہ خاندانوں کی خواتین کے 406سی وی ایس ٹیسٹ بھی کیے گئے تاکہ اس مرض کومزید پھیلنے سے روکا جاسکے کیونکہ اس سے زیادہ تر غریب خاندان متاثرہورہے ہیں جو علاج ودیگر اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مخیئرحضرات سے اپیل کی کہ تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کی جانیں بچانے کیلئے حمزہ فاؤنڈیشن کیساتھ مالی تعاون کرکے اپنا دینی واخلاقی فرض ادا کریں۔