مظفرآباد(مانند نیوز) شاہد میر کوآزاد جموں و کشمیر بنک کے قائمقام صدر مقررکر دیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر بنک کے قائمقام صدر شاہد میر نے کہا ہے کہ کشمیر بنک کو شیڈول بنک بنانے کی تمام تر شرائط پوری ہو چکی ہیں سٹیٹ بینک نے سافٹ ویئر کی تکمیل کے ساتھ ہی شیڈول بنک کا لائسنس دینے کی یقینی کروا دی ہے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی ھدایات کے مطابق وزیر خزانہ عبد الماجد خان چیف سیکرٹری داؤد بریچ کی رہنمائی میں چھ ماہ تک اپنے اہداف مکمل کر لئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں انھوں نے سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں تاجروں،طلبا،وکلا،صحافتی تنظیموں،سول سوسائٹی کے زعماء کرام کی طرف سے مبارک باد دینے والے تمام مکاتب کے وفود سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نیاب تک کشمیر بینک کی بپچاسی شاخیں انتہائی کامیابی سے جدید بینکاری کی سہولیات کا سفر تیزی سے مکمل کر کے عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور رواں سال دور دراز علاقوں میں چھ سے آٹھ مزید برانچیں قائم کر دی جائیں گی شاھد میر نے کہا حکومتی دلچسبی کی بناء پر کشمیر بینک سب سے زیادہ منافع بخش ادارہ بن چکا ہے انھوں نے کہا یہ آزاد کشمیر ہی نہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کشمیری عوام کیلئے عالمی بریک تھرو ہو گا جس کے بعد آزاد خطے کو معاشی خود کفالت کی منازل تک پہنچا دیا جائے گا جو قومی خوشخبری ہوگی ایک سوال کے جواب میں قائمقام صدر کشمیر بینک شاھد میر نے کہا نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیلئے ایک قرضہ جات دینے کی سکیم زیر کار ہے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وزیر خزانہ عبد الماجد کی خصوصی دلچسپی سے بینک کا عملہ دن رات محنت کرکے جدید بینکنگ کا تصور اجاگر کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں معاشی اقتصادی استحکام کیلئے اس کے مالیاتی ادارے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں شاھد میر نے کہا جس طرح تمام مکاتب فکر نے میری حوصلہ افزائی اور حکومتی فیصلے کو سراہا ہے اسی طرح وہ اس بینک کو اپنا بینک سمجھ کر اسکی مزید کامیابیوں کیلئے بھرپور کردار ادا کریں میری گزارش ہے کہ وہ میری اور بینک کے عملہ کی رہنمائی کا فریضہ بھی سر انجام دیں اپنی تجاویز سے نوازیں ریاست ہم سب کی ہیں انھوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ایک مشاورتی عمل کیلئے اپنی اپنی سفارشات دیں ہمیں سب طبقات کی رہنمائی کی از بس لازم ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے