بٹ خیلہ (مانند نیوز)ضلع مالاکنڈ کے تحصيل تھانہ بائزئی سے تعلق رکھنے والے سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید نجی ہسپتال میں انتقال کر گئےسابق چیف جسٹس قیصر نشید کا نمازجنازہ ابائی گاؤں تھانہ میں ادا کر دی گئی نمازےجنازہ عوامی سماجی سیاسی وکلاء ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد مہمند اے سی شکیل خان اے اے سی نور نواز خان صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویزسمیع باچہ لیویز کی بھاری نفری سمیت عمائدین علاقہ نے کشر تعداد میں شرکت کی بعدازاں مرحوم کو ابائی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار انکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا خاندان ذرائع کے مطابق سابقہ چیف جسٹس قیصر رشید گذشتہ چار دنوں سے وینٹی لیٹرپرتھےگذشتہ سال سابقہ چیف جسٹس قیصررشید کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن بھی ہوا تھا سابقہ چیف جسٹس قیصر رشید 31 مارچ 2023ء کو مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے قیصر رشید 31مارچ 1961 کو ضلع مالاکنڈ کے تحصیل تھانہ بائیزئی میں پیداہوئےتھے وہ 2 اگست 2011 کو پشاور ہائی کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہوئے تھے جبکہ سابقہ چیف جسٹس 12 جون 2013 کو پشاور ہائی کورٹ کے مستقل جج مقرر ہوئےتھے وہ 16 نومبر 2020 کو پشاور ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس تعینات ہوئے تھے قیصر رشد 9 جنوری 2021 کو مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات ہوئے تھے وہ 31 مارچ 2023 تک چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ رہے مرحوم شاہکار ایڈوکیٹ شاہ میر اور شہریار خان کے والد محترم جبکہ سابقہ پرنسپل ڈگری کالج تھانہ کے پروفیسر سہیل احمد کےچچا ذاد بھائی تھے.