پشاور(مانند نیوز)پرائیویٹ سکولز ریگولٹری اتھارٹی ( پی ایس آر اے) کے پرائیویٹ ممبرز کےلئے ہونےوالے انتخابات میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے کلین سوئپ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق PEN کی طرف سے سنٹرل ریجن سے فضل اللہ داؤد زئی، ساوتھ ریجن سے سید انس تکریم کاکا خیل، ملاکنڈ ریجن سے امجد علی شاہ اور ہزارہ ریجن سے شوکت محمود نے پی ایس آر اے الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئندہ چار سالوں کےلئے ممبرز منتخب ہوگئے ہیں نومنتخب ممبران نے اپنی کامیابی پر نجی سیکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں انکی کامیابی ان پر اعتماد کا مظہر ہے خدمت کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے نجی سیکٹر کی فلاح وبہبود اور انکو درپیش مسائل کے حل کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا PEN کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے امیدواروں کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ PEN کی دوسری مرتبہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ممبران نے نجی سیکٹر کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور انشا اللہ خدمت کے اس جذبے کے تحت تعلیم کے فروغ اور نجی سکولوں کی ترقی کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے