پبی (مانند نیوز)تھانہ اضاخیل پولیس نے جعلی کرنسی اور منشیات سپلائی کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہزاروں کی جعلی کرنسی،منشیات اور منشیات کی فروختگی رقم برآمد۔تفتیش جاری ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرنو شہرہ ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروئیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھا نہ اضا خیل آیاز خان کی نگرا نی میں عابد خان ASI نے پولیس نفری کے ہمراہ خٹ کلے پھاٹک کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ایک ممشکوک موٹر کار جس میں 02 افراد سوار تھے کو روکا گیا۔تلاشی لینے پر ڈرائیور سے 70 ہزار کی جعلی کرنسی جو 05 سو اور 1000 کے نوٹوں کے شکل میں تھی۔جبکہ دوسرے ساتھی سے 300 گرام آئس اور 350 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔سرسری انٹاروگیٹ کرنے پر ڈرائیور نے اپنا نام عمران ولد گل حمید اور دوسرے نے اپنا بام سجاد ولد عبدالخالق ساکنان نوشہرہ کلاں بتایا۔ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات اور جعلی کرنسی سپلائی کرتے ہیں۔ ایک جگہ سپلائی کرکے دوسرے جگہ لے جا رہے تھے اْن سے منشیات کی فروختگی رقم 80 ہزار بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اضاخیل منتقل کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا