پشاور(مانند نیوز) چیئرمین قاضی محمد نور کی کاوشوں سے این سی 55 اور آئن سی 56 سے درجنوں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے شمولیت اختیار کرنیوالوں میں لاج ولی، منصور ریاض،منیر ریاض،تنوہر ریاض،نعیم گلزار،ودنان صدیقی، محمد علی، صدیق کا تعلق آئن سی 55 اور ارشد، جلال، سید علی، سفیر،مجید،عمیر اور سلمان بابو کا تعلق آئن سی 56 اخون آباد سے ہے دو مختلف شمولیتی تقریب میں این اے 32 کے نامزد امیدوار غلام احمد بلور اور پی کے 84 کے امیدوار ملک فرہاد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی محمد نور نے کہا کہ اے این پی میں شمولیتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری ہی جسکی وجہ سے اے این پی صوبہ بھر میں کلین سویپ کرکے حکومت بنائے گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔