پشاور(مانند نیوز)خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چارسدہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیافٹنس جیم کے کوچ و سرگرم تنساز شوکت علی کو صدر اور جندی پل فٹنس جیم کے کوچ الیاس خان کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا اس حوالے سے صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر سعیدالرحمن و سیکرٹری جنرل عدیل خان کی سرپرستی میں ایک انتخابی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری ذاکر احمد خان،لیاقت خان،سینئر قانون دان ملک انعام خان،پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کیصدر ملک انور زیب خان، سیکرٹری جنرل عباداللہ خان، سیکرٹری فنانس وپشاور کے سینئر کوچ عبدالمجید استاد،مسٹر پاکستان 2024 کے ٹائٹل ونر سید محمد عرف بابا ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر متفقہ طور پر چارسدہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا جسکے مطابق شیر جیم کے کوچ مرسلین خان سینئر نائب صدر، ابازئی جیم کے کوچ مرجان علی جائنٹ سیکرٹری، السید جیم کے کوچ حسنین خان فنانس سیکرٹری،عالمگیر شاہ انفارمیشن سیکرٹری اور محمد اسلام پریس سیکرٹری چن لئے گئے اجلاس میں چارسدہ ایسوسی ایشن میں شامل تمام اراکین کی رجسٹریسن کی گئی اور چارسدہ کے تمام اراکین کو صوبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے عہدیداروں نے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ دئیے اجلاس سے چارسدہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر شوکت علی نے کہا کہ چارسدہ میں ٹائلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم اسے آگے لانے اس ٹائلنٹ سے چارسدہ کا نام پاکستان اور ورلڈ لیول پرابھارنے کیلئے ایک مضبوط و مستند پلیٹ فارم کا ہونا ضروری ہے اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وہ پلیٹ فارم ہمیں سعیدالرحمن اور ان کی ایماندار ٹیم کی صورت میسر آگیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اب چارسدہ کو بھی پاکستان کے بڑے لیول کے مقابلوں میں بھرپور نمائندگی دی جائے گی اور صوبائی عہدیدار ہر ایونٹ میں ہمارے شانہ بشانہ ہونگے۔اجلاس کے شرکا سے سعیدالرحمن نے کہا کہ کھلاڑیون اور تن سازوں کی عزت افزائی و توقیر کسی صورت کمپرومائز نہیں کریں گے شفافیت پر خود بھی قائم ہیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتے ہیں انہوں نے چارسدہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی اور ان کی کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئیکہا اس بات کا عزم کیا کہ اب چارسدہ کے نوجوان پہلے سے بھی بڑھ کر باڈی بلڈنگ کے فروغ میں کردار ادا کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے