پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔ پولیس حکام کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے، محکمہ پولیس نے انتخابات کے لیے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث نگراں حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کیے، انتخابات کے لیے ہر ضلع کو 1 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم دی جائے گی۔ پولیس نے کہا ہے کہ فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا، فنڈز آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے