پشاور(مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو بے وقوف کہنے پر نوازشریف سے معافی کامطالبہ کردیا۔ اے این پی کی ترجمان ثمربلور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور تین بار وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر رہنے والے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہے، یہ الفاظ ایسے وقت کہے گئے جب انکی بیٹی اسی صوبے میں انتخابی مہم چلارہی تھیں، یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے۔ ثمربلور نے کہا کہ ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکار کیا تھا اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا، شاید آج نوازشریف صاحب ایک بار پھر تاریخ دہرارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والا ہر شخص اس ملک میں معزز سمجھا جاتا ہے لیکن پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس عمل کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نوازشریف صاحب اپنے الفاظ واپس لے کر پوری قوم سے معافی مانگیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے