شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ بھر میں بجلی کی انکھ مچولی بدستور جاری ہے، ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ عوام کو مشکلات میں ڈال دیا،سخت سردی غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے۔بجلی بندش سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہوگئی، کام ٹھپ ہوکر رہ گیا۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ضلع بھر میں بجلی کی بندش جاری ہے جو کہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔تاجروں اور عوامی حلقوں کا احتجاج کا امکان۔شانگلہ میں فیکٹری، کارخانہ، انڈسٹری کے نہ ہونے کے باوجود ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ شدید سردی کی لہر اور بجلی بندش نے عوام کو تنگ کردیا ہے، مسلسل بجلی بندش کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، الپوری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے جبکہ باقی ضلع میں شدید سردی کے لہر نے علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ نمائندے کی خاموشی تما شائی۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل،ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کیا جائے۔ شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ زشیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گریڈسٹیشن کوٹکے عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے، شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گریڈ سٹیشن کے اہلکار دو فیڈر پر بجلی چلاتے ہیں جبکہ ایک فیڈر پر کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے،جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے، دوسری جانب سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصر،واپڈا صارفین کو لاکھوں کا گھریلوں بل بھیج رہے ہیں۔ شانگلہ کے صدر مقام ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں بجلی بندش سے بیشتر سرکاری دفاترسمیت کاروباری مراکزمیں کام ٹھپ ہوکررہ گیا،دوردراز سے ہیڈکواٹرانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔پورا علاقہ مکمل تارکیوں میں ڈوبا ہوا ہے،الپوری شا نگلہ کا صدرمقام ضلعی ہیڈکوارٹرکی حثیت رکھنے کے باوجود کو ئی پرسان حال نہیں ہے،ٹریڈ انتہائی کمزوردوسری طرف لوڈ شیڈنگ اور اب بجلی بند ہونے سے بجلی پر چلنے والے کاروبار مکمل طور پربندش سے دکانداروں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے عوام کی دوہائی عام کا کہنا ہے کہ ضلعی ا نتظامیہ کے پاس اپنے جرینیٹر موجود ہے وہ عوام کیلئے سولہات فرہم کرنے سے قاصر ہیں، مسلسل بجلی بندش یہاں کی نمائندوں، انتظامیہ باعث شرم اور محکمہ واپڈا کی نااہلی کا منہ بولتا ثابت ہے۔ضلعی ہیڈکوارٹرمیں بجلی بند ہے بیشتر دفاتر کاروباری مراکزمیں کام ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔ مقامی دوکانداران کا کہنا تھا کہ بے تحاشہ مہنگائی،بے روزگاری سے یہاں ٹریڈ انتہائی کمزور ہے اور اب مسلسل بجلی بندش سے ان کا کاروبار بہت متاثر ہورہا ہے، بجلی کے بلز بروقت اداکرتے ہیں،واپڈا کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کیا۔۔