شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ اور گردونواح میں بارش اور بالائی پہاڑی علاقوں پر برفباری جاری۔طویل خشک سالی کا خاتمہ۔پہاڑوں پر برف باری،وادی میں ٹھنڈ کا راج شروع،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ۔سوختی لکڑی کی قلت عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ طویل خشک سالی کے بعد شانگلہ ضلع بھر میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری،الپوری،لیلونئی،پیرخانہ،بلکانئی،اولندر،اجمیر، یخ تنگی،شانگلہ ٹاپ سمیت دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری ہوئی جبکہ بشام،چکیسر،پورن،مارتونگ کے علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہیں۔بارش اور برف باری سے ٹھنڈ کاراج شروع ہوگیا ہے سو ختی لکڑی کی قلت سے اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،برف باری کے بعد وادی میں درختوں نے سفید چادر اڑلئے ہیں۔ملک کے دیگر علاقوں کی طرح شانگلہ میں بھی طویل خشک سالی کے بعد ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ہلکی بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی سلسلوں پر برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہیں۔طویل خشک سالی سے قدرتی چشموں سوکھ چکے ہیں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی واضح کمی ہوئی ہیں جبکہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں بھی بچوں اور بوڑھے مبتلا ہوچکے تھے۔ شا نگلہ میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع،پہاڑوں پر ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری،شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے گردونواح کے پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری کے بعد وادی میں ٹھنڈ کاراج۔سوختی لکڑیوں ناپید قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔ شانگلہ میں تیز ہواہوں اور ہلکی برف باری کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری اور ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ وادی الپوری کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ۔ شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں شروع ہونے والی بارش وہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے۔شانگلہ ضلع بھر میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر موسم سرما کی پہلی بر فباری سے وادی شانگلہ میں ٹھنڈ سوختی لکڑی ناپید ہوگئی ہے، درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر موسم سرما کی برفباری بھی ہوئی ہے، جس سے وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،شانگلہ ٹاہ، سپین سر،چانگاہ سرپر برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں،محکمہ موسمیات نے شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی برفباری کی مزید پیش گوئی کی ہے۔۔