جمرود(نمائندہ مانند )جمرودمیں پولیو کمیونیکشن آفیسر و موبلائزر فارغ کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو جمرودسیاسی اتحاد احتجاج کرینگے اور پولیو مہم چلانے والے اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے۔جمرود سیاسی اتحاد کاپریس کانفرنس ضلع خیبرجمرود پریس کلب میں جمرود سیاسی اتحاد کے رہنماؤں مولانا غفران آللہ خیبری،محمد عرفان کھٹیا خیل،محمد صدیق افریدی،ملک صفدر خان افریدی،چئیرمین سراج آفریدی،یوتھ کونسلر امان اللہ آفریدی و دیگر نے پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر EOC خیبر پختون خواہ نے یونیسف اور Peopleادارے کے زیر نگرانی ضلع خیبر میں کام کرنے والے کمیونیکیشن آفیسر اور سوشل موبلائزر کو ختم کرکے نیا ڈھانچہ متعارف کروایا ہے جس سے یونیسیف اور peopleادارے کیساتھ کام کرنے والے ضلع خیبر کے بہت سے نوجوانوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ظلم و نا انصافی پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پشاور اور دوسرے اضلاع میں صرف 10 فیصد سٹاف متاثر ہوگا جبکہ ضلع خیبر میں 60 فیصد سے زائد سٹاف متاثر ہوگا۔بلوچستان اور کرم ضلع میں اس فیصلے پر عمل دار روکھا گیا ہے۔پریس کانفرنس شرکاء کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر پولیو کے حوالے سے نہایت ہی حساس ہے کیونکہ ضلع خیبر میں طورخم بارڈر موجود ہے جہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں ان اوٹ ہوتی ہے جبکہ وادی تیراہ جیسا علاقہ بھی موجود ہے جہاں پر دہشت گردی بھی ہے اور اگر ایسے میں ضلع خیبر کمیونیکشن آفیسرز اور سوشل موبلائزر کی ڈاؤن سائزنگ کی جاتی ہے تو ضلع خیبر میں پولیو مہم پر برا اثر پڑے گا اور خدانخواستہ پولیو کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمرود سیاسی اتحاد ضلع خیبر کے ان پولیو کارکنوں اور نوجوانوں کیساتھ اس قسم کا ظلم اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ زوان کوکی خیل ضلع خیبر کے تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں کیساتھ مل کر بھرپور مزاحمت اور احتجاج کریں گے انسدادِ پولیو مہم میں کسی قسم کا تعاون نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ پورے ضلع خیبر میں انسدادِ پولیو مہم سے بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے ڈی سی خیبر، یونیسیف اور Peopleادارے سے مطالبہ کیا کہ پرانے ڈھانچے کو برقرار رکھے یا نئے ڈھانچے میں پرانے سٹاف کو مکمل ایڈجسٹ کیا جائے ورنہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے