اورکزئی (مانند نیوز)اورکزئی پولیس کی منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی، منشیات کی بھاری کیپ برآمد۔خصوصی کاروائی کے دوران 17 کلو گرام چرس 1 عدد 30 بور پستول بمعہ 10 عدد راؤنڈز برآمد کرلی گئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کلین اپ آپریشن کا تسلسل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ موٹرسائیکل کے ذریعے بڑی تعداد میں چرس سمگل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے ایس ڈی پی لوئر اورکزئی محمد رحیم اور ایس ایچ او تھانہ کریز محمد یونس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے۔ڈی پی او اورکزئی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او محمد رحیم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کریز محمد یونس معہ پارٹی پولیس نے تھانہ کریز کے حدود خرخوشتہ سپائے پر ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل سواروں کو آتا ہوا کھڑا کرکے موٹرسائیکل پر رکھی بوری اور ملزمان کو تحویل میں لے کر بوری کی پڑتال کرنے پر بوری سے 17 کلو گرام چرس جبکہ 1 عدد بور پستول بمعہ 10 عدد راؤنڈز برآمد کرلی گئی۔چرس قبضہ پولیس میں کرکے منشیات فروش امیار علی اور طاہر علی ساکنان اورکزئی کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا جبکہ موٹرسائیکل کو بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔