فیصل آباد(مانند نیوز ڈیسک)صدرمسلم لیگ ن پنجاب کے راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کوحکومت ملتے ہی منشورپرعملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔8فروری کوعوام فیصلہ کریں گے کہ منحرف ہونے والالیڈرہوتاہے یاعمل کرنے والا۔”صباح نیوز” سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف نے2013کے الیکشن میں نتائج ملنے کے بعدسب سے پہلاوعدہ 18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی کوختم کرنے کاوعدہ کرکے اُسے پوراکیااورپونے چارسال میں پاکستان کوترقی یافتہ اورغریب عوام کوخوشحال بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے۔ اُنہوں نے کہاکہ نیب کوعدلیہ نے پولیٹیکل انجینئرنگ ادارہ قراردیاجبکہ ہم نے اُسے منشورمیں ختم کرنے کافیصلہ کیاہے۔ پارلیمنٹ کی بالادستی قائم، عدالتی اصلاحات، مہنگائی، بے روز گاری میں کمی،اقتصادی شرح نمو 6فیصد سے زائد ایسے اقدامات ہیں جن پرعمل درآمدکے بعدپاکستان 2013کی طرح ٹریک پرہوگا۔اُنہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے سیاسی انتقام کی بجائے معاشی استحکام کافیصلہ کیاہے قوم کواُن پراعتمادبھی ہے کیونکہ اُنہوں نے صرف اعلان نہیں کئے بلکہ اُن کے عملی اقدامات ریکارڈکاحصہ ہیں۔ اُن کاکہناتھاکہ منشور کی تشکیل کے لیے 32 کمیٹیوں نے دن رات محنت کی منشورپر موثرعملدرآمد کویقینی بنانے کے لئے خصوصی کونسل اور عمل درآمد کونسل قائم کی جائے گی۔ خصوصی کونسل اور عمل درآمد کونسل حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ مرتب کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے