پشاور( مانند نیوز )خیبرپختونخوا کے آئی جی پولیس اختر حیات خان نے کہا کہ پولیس لائنز دھماکا بہت بڑا سانحہ تھا، 90 سے زیادہ پولیس اہلکار شہید اور 250 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔
پشاور میں آئی جی پولیس اختر حیات خان گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ پہلے سہولت کار گرفتار کیے تھے، جن کا ٹرائل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھےخفیہ ہاتھ بےنقاب کرنا پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی تھی۔
اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ آج پولیس شہداء کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، تمام یونٹس میں شہداء کے لیے قرآن خوانی اور اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کو ایک سال مکمل ہو گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے