پشاور( مانند نیوز )پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو کمشکش میں مبتلا کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے اپنے فیشن برانڈ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ پھولوں کے زیورات اور ہلکے میک اپ میں جاذب نظر آرہی ہیں
اداکارہ کے پیلے جوڑے اور گیندے کے پھولوں میں تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا کہ کیا یہ ان کی رسم مایوں کی تصاویر ہیں۔
تاہم مداحوں کی پریشانی کو دور کرتے ہوئے ماورا حسین نے خود ہی واضح کر دیا کہ یہ ان کے مایوں کی نہیں بلکہ ڈرامہ کی شوٹ سے لی گئی تصاویر ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ جفا کی شوٹ کی تصاویر ہیں براہ مہربانی گمراہ نہ ہوں‘۔
اداکارہ کی واضاحت کے باوجود بھی بعض مداح ان کی تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے