دیر (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) دیرلوئرعبدالولی خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ)عبدالوحید نے ہیلتھ کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفنگ دی اور گزشتہ اجلاس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹاف حاضری کے لئے مناسب ریکارڈ مرتب کریں اورتمام ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات، ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے تک محکمانہ چھٹی کے بغیر سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیلتھ سٹاف کے خلاف ای۔ اینڈ رولز کے تحت ان کے خلاف فوری کاروائی کریں جبکہ جنرل ڈیوٹی پر موجود ہیلتھ سٹاف کو واپس اپنے متعلقہ یونٹس پر بھجیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پر سوئیپر نہیں ہے وہاں پی سی ایم سی فنڈ سے سوئیپر تعینات کی جائے۔ تمام ہسپتالوں میں ہیلتھ سٹاف کی ریشنالیزیشن کی جائے تاکہ ہر ہسپتال میں بنیادی صحت کی سہولیات دستیاب ہوں۔ جن ہیلتھ سٹاف کی حاضریاں مطلوبہ انڈیکٹر سے کم ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ میں ائی۔ یونٹ پر تفصیلی رپورٹ مرتب کریں اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ولی خان، (ڈی۔ایم۔او ہیلتھ) شہاب خان ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیر آفیسر،ڈی۔ ایم۔ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر شیراز،ڈی۔ایم۔ایس ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال چکدرہ ڈاکٹر ارشاد اورریاض احمد (ایم۔ڈی۔سی۔اے) مرسلین (ایم۔ڈی۔سی۔اے) اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرکے نمائندے نے شرکت کی۔