چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان نے اپر چترال کو جانے والی سڑکوں کا جائزہ لیا۔ حالیہ برفباری سے اپر چترال کے مختلف علاقوں کو ملانے والے سڑکوں کے بندش کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، مصباح الدین تحصیل میونسپل آفسر مستوج اور ضیاء اللہ سب ڈویژنل افسر سی،اینڈ،ڈبلیو مستوج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تورکہو، موڑکہو اور مستوج کو جانے والی مین اور لنک روڈز کا جائزہ لیا اور ٹریفک کی روانی کا اندازہ لگایا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو اپر چترال، تحصیل میونسپل آفسر مستوج/موڑکہو/تورکہو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اپر چترال کو سڑکوں کے حوالے سے محتاط رہنے اور یارخون بروغل، تریچ، ریچ، کھوت،اویر اور مڑپ کے بند سڑکوں کو فوری کھولنے کی ہدایت کی۔