دیر (مانند نیوز)صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی ٹیم لواری ٹنل میں برفباری میں آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد کو خدمات فراہم کرنے کیلئے موجود ہیں۔ ریسکیو 1122 کیجانب سے برفباری میں سیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی بالخصوص سڑک پر پھسلن اور برف میں پھنسنے والی گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کرنا،سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے دوران بروقت خدمات فراہم کرنا ہے۔