پشاور (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر اور پی کے 57 مردان کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے اور انصاف کا قتل کیاگیا ہے عوام تحریک انصاف کے خلاف ظلم کا بدلہ8 فروری کو ووٹ کی صورت میں لیں گے اس فیصلے کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشحال کلے ٗگلی باغ مردان ٗباڑی چم مردا ن ٗحنجر کلے او ر دیگر مقامات پر انتخابی مہم کے سلسلے میں شمولیتی اجتماعات ٗ ورکرز کنوننشنز ٗکارنر میٹنگز اور ڈور ٹوڈور مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک اور قوم کی حقیقی آزاد ی کیلئے ناگردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں عوام کو واضح ہوچکا ہے کہ سائفر کیس کا فیصلہ انصاف کا قتل ہییہ اس لیے کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو مایوس کیا جائے اور اُنہیں اشتعال دلایا جائے نہ عوام مایوس ہوں گے اور نہ اشتعال میں آئیں گے عوام اپنا بدلہ 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے لیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے جانثاروں اور ٹائیگرز بکنے والے نہیں وہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط کھڑے ہیں تحریک انصاف 8 فروری کو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کریگی چوروں ٗلٹیروں اور لوٹوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی تحریک انصاف کے قائد عمران خان جیل کی صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں وہ عوام کی حقیقی آزادی کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور عوام 8 فروری کو اپنے قائد عمران خان پر ہونیوالے ہر ایک ظلم کا بدلہ ووٹ کی صورت میں لیں گے