پبی (مانند نیوز)قیام امن کی لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صوبہ خیبر پختون خواہ پولیس کے ماتھے کے جھومر اور قوم کے ہیروز ہیں جنھیں محکمہ پولیس کھبی فراموش نہیں کریگی اج کا دن شہداءپولیس کے ساتھ تجدید کا دن ہے زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کھبی فراموش نہیں کرتیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود کا منعقدہ پروگرام کے شرکاءسے خطاب30جنوری 2023جامع مسجد پولیس لائن پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسران و جوانان کی درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لیے نوشہرہ پولیس لائن میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف،ڈپٹی کمشنر خالد اقبال خٹک،SP انوسٹی گیشن عالمزیب خان،سرکل SDPOs,جوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی.تقریب کا آغاز شہداءکی ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی سے کیا گیا۔یادگار شہداءپر حاضری دیکر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،وزیٹر بک میں تاثرات قلمبند کئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام مہمانان گرامی کا خیر مقدمی کلمات سے خیر مقدم کیااور کہا کہ شہداءپولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنکی جرات و بہادری کی داستانیں پوری فورس کے لیے مشعل راہ ہیں۔اج کے دن تمام پولیس افسران و جوانان اس بات کا عہد کی تائید کرتے ہیں کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہمیں جانوں کے نذرانے پیش کرنا پڑے توہم دریغ نہیں کرینگے اور ہر لمحہ سربکف میدان عمل میں تیار کھڑے ہیں.