ہنگو(مانند نیوز) ہنگو آزاد پینل کے حق میں امیدواروں کی دست برداری کا عمل جاری،جے یو آئی (س) نے بھی اپنے امیدوار آزاد پینل کے مقابلے میں دست بردار کر دئیے،این اے 36 میں حافظ عبدالہادی اور پی کے 93 میں عتیق الرحمان کی حمایت کرتے ہیں،صوبائی آمیر مولانا عبدالواحد،جے یو آئی(س) کے فیصلے پر اس کے شکر گزار ہیں،ازاد پینل کامیابی کے بعد جے یو آئی(س) کی مشاورت سے اقدامات جاری رکھے گا،عتیق الرحمان کا تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام(س) ضلع ہنگو نے این اے 36 اور پی کے 93 میں آزاد پینل کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے اپنے امیدوار دست بردار کرا دیے ہیں اس سلسلے میں دارالعلوم اسلامیہ درسمند میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جمعیت علمائے اسلام (س) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عبدالواحد اور ضلعی تنظیم کے اراکین اور امیدواران براے قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔جبکہ آزاد پینل کی قیادت امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 93 عتیق الرحمان نے کی۔اس موقعہ پر سیاسی صورت حال پر غور و فکر کیا.حاجی عتیق الرحمان نے جمعیت کے صوبائی آمیر مولانا عبدالواحد سے استدعا کی کہ وہ وہ آزاد پینل کی حمایت کریں۔جس پر جے یوآئی (س) کے صوبائی آمیر مولانا عبدالواحد نے این اے 36 اور پی کے 93 سے اپنے امیدوار دست بردار کرنے کا اعلان کیا۔اور کہا کہ ہم امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی عتیق الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔انہون نے کارکنان اور مقامی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ آزاد پینل کی کامیابی کے لیے بھر پور کمپین چلائیں۔آزاد پینل کے رہنما حاجی عتیق الرحمان نے جے یو آئی (س) کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ آزاد پینل ہی عوامی محرومیوں کا مداوا کرئے گا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (س) کی لیڈر شپ کے فیصلے پر اس کی مردم شناسی اور سیاسی بصیرت کے ہم قائل ہیں اور ان کی رہنمائی ہماری سیاسی کامیابی کے لیے کلیدی کردار کی حامل ہو گی۔گیا۔