شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی اورنگزیب خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی شدید الفاظ میں مذمت،واقعے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس غیر انسانی فعل سے شر پسند افراد شانگلہ میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دیں گے۔ پیر کی شام کو شانگلہ کے علاقے مارتونگ ماندوریا سے واپسی پر اے این پی کے امیدوار اورنگزیب خان کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم ان کے سیکورٹی گارڈ ایف سی اہلکار اصغر شاہ شدید زخمی ہوئے جو سوات میں زر علاج ہے۔ شانگلہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دی ہے تا ہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں واقع کے خلاف ایف ائی ار درج کی گئی ہے اور تھانہ مارتونگ کے حدود میں مزید سر چ اپریشن جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اورنگزیب خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ اور غیر انسانی فعل تھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہیں۔