شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کے قومی نشست سے آزاد امیدوار الحاج سید فرین نے کہا ہے کہ8 فروری کو مخالفین کو تاریخی شکست سے دو چار کر دیں گے،شانگلہ پر 2002 سے برسر اقتدارمیں رہنے والے نمائندوں کے خلاف یک زبان ہو چکے ہیں۔ بابا ئے شانگلہ الحاج سیدفرین خان نے کہا کہ گزشتہ روز پورن میں کنونشن ثابت کرتا ہے جو ایک جلسے میں تبدیل ہو چکا ہے کہ عوام اب مزید دھوکوں میں نہیں ائیں گے انہوں نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہو چکا ہے کہ آٹھ فروری کو عوام ہوائی جہاز،گھڑیال،سریکٹ اور آنار پر مہر لگا کر ووٹ کا صحیح حق ادا کریں گے۔ الحاج سید فرین نے انجینئر امیر مقام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر امیر مقام نے اپنے لیے حلقہ بنایااور اپنے آنا کی خاطر شانگلہ کی تمام تحصیلوں اور علاقوں کی جغرافیاں تبدیل کر رکھ دی۔ امیر مقام نے اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ وفا نہیں کیا وہ شانگلہ کے عوام کے ساتھ کیا وفا کریں گے اب ان کا گروپ ٹوٹ چکا ہے۔ وہ لیڈروں کو خرید سکتا ہے مگر ووٹوں کو نہیں خرید سکتا۔ امیر مقام جو کر رہا ہے اس کا حساب شانگلہ کے عوام ووٹ کے کے بدلے ان سے لیں گے۔ الحاج سید فرین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سیاست عوامی مفاد میں کیا ہے اور یہاں کی ترقی اور خوشحالی ان کا درینہ خواب ہے جو اب پورا ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ عوام 8فروری کوپی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں پر مہر لگاکر شانگلہ میں ان لٹیروں کا صفایا کریں۔ بزرگ سیاستدان اور شانگلہ کے قومی نشست11سے آزاد امیدوار الحاج سیدفرین خان کی مختلف علاقوں میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری۔ مشاورتی اجلاس جلسہ میں تبدیل سینکڑوں کارکنوں کی شرکت،حاجی سید فرین بشام، پورن،الپوری،بشام،کانا اور دیگر علاقوں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بھرپور استقبال فضا عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، کارکنوں کا پی ٹی آئی بانی اور قائدین پر ظلم کا بدلہ وو ٹ کے ذریعے لینے کا فیصلہ، مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج سید فرین خان نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد شانگلہ کی ترقی ہیں یہاں ہر پانچ سال بعد صرف ایک ماہ کیلئے آنے والے ٹولے کو عوام اب مسترد کریگی،شانگلہ کی سیاست جس نے گندا کیا وہ سب کو معلوم ہیں۔8فروری کو عوام شانگلہ کی بائیس سالوں سے ہونے والی استحصال کا حساب ووٹ کے ذریعے لے گی۔عوام 8فروری کو تحریک انصاف کے آزاد اراکین پر اعتماد کرکے واضح کریں کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ہم ظلم کیخلاف میدان میں نکلے ہیں انشاء اللہ ہمارے ساتھ اللہ تعالی کی مد دہے اورہمیں یقین ہے کہ ظلم کی تاریکی بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت سے ان کا انتخابی نشان چھین لیا گیا مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے